(ن) لیگ کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان 25ارکان اسمبلی کاپی ٹی آئی سے رابطہ ، فارورڈ بلاک میں اہم سیاستدان بھی شامل ‎

17  اپریل‬‮  2019

لاہور(آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ اپنی قیادت کی کرپشن کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک کے ارکان باضابطہ اعلان کریں گے ۔ مرکز اور پنجاب میں

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں میرے حلقے سے رکن پنجاب اسمبلی ارشد بھی فارورڈ بلاک میں شامل ہیں ، شوکت بسرا کے مطابق مسلم لیگ ن کے 25 ارکان پارلیمنٹ اپنے لیڈرز کی کرپشن میں ان کا ساتھ دیتے کو تیار نہیں ہیں۔ فارورڈ بلاک میں شامل اراکین کا کہنا ہے کہ ہم فارورڈ بلاک بنا کر پاکستان کی تعیر و ترقی میں حصہ لیں گے اورعمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

موضوعات: