جیکب آباد( آن لائن)وفاقی وزیر نجکاری و ہوا بازی میاں سومرو کی اچانک طبیعت خراب۔ شوگر لو ہوگئی، ہسپتال منتقل ،خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی لے جایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری و ہوابازی محمد میاں سومرو کی ہفتے کے روز اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث انہیں شہر کے نجی ہسپتال لیجایا گیااس سلسلے میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر حامد سومرونے بتایا کہ محمد میاں سومرو کا بی پی کم تھا ۔
بروقت انہیں اگر اسپتال نہیں لایا جاتا تو فالج کا خطرہ تھا بعد میں محمد میاں سومرو کو شہباز بیس کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جسے کے بعد خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی کے آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. انکے پی اے ذوالفقا ر عثمان نے رابطے پر بتایا کہ محمد میاں سومرو کی طبیعت اب بہتر ہے صبح انکی شوگر لو ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے جس پر انہیں ہسپتال لے جا یا گیا ۔