جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر، کوئٹہ دھماکے کے بعد ایک اور دھماکہ

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں بم دھماکے کے بعد ایک اور دھماکہ ، ایک نجی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کی مشہور مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے ، جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں، یہ دھماکہ موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا،

اس دھماکے کے ذریعے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ابھی تک کسی سکیورٹی اہلکار کے نشانہ بننے کی اطلاع نہیں ملی ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں سمیت16افراد جاں بحق اور 30سے زائدزخمی ہوگئے ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے جبکہ صدمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزراء ، سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ، واقعہ کے بعد ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ، ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کوخون کی اشد ضرورت ہے اور شہروں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق زخمیوں کو جائے وقوع سے قریب بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…