ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مودی الیکشن کے پہلے مرحلے میں خواہش کے مطابق ووٹ نہ ملنے کی صورت میں کیا کرسکتا ہے؟خبر دار کردیا گیا

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین اور ایران کے دورے کے بعد سفیروں اور ان کی فیملیوں کو ریل کے سفر کی دعوت دیں گے جنہیں اٹک خورد تک سفر کروایا جائے گا اورواپسی پر راولپنڈی میں وزیراعظم کی طرف سے ظہرانہ دیا جائے گا ۔

مودی کو پہلے مرحلے کے انتخابات میں اس کی خواہش اور سوچ کے مطابق ووٹ نہ ملے تو وہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعلی ٹرین کے ذریعے سفر کررہے ہیں او راس پر ان کا شکر گزار ہوں ،وزیر اعظم عمران خان بھی نئی چلنے والی ٹرین سر سید ایکسپریس پر سفر کریں گے جبکہ صدر مملکت بھی ٹرین پر سفر کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کی ترقی کابیڑااٹھایاہے ۔ اسی تناظر میں چار اسٹیم انجن خیبر پختوانخواہ کے حوالے کر رہے ہیں اورصرف انجنوں کے ایندھن کی مد میں وصولی کریں گے ۔انہوں نے عدالتوں کے حالیہ فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا لیکن اخبارات میں بعض فیصلوں پر تنقیدی نوٹ پڑھے ہیں ، اعتزاز احسن نے بھی فیصلوں پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے ، ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایسے ضمانتی فیصلوں کی نظیر نہیں ملتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مودی کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس کی سوچ اور خواہش کے مطابق ووٹ نہ ملے تو وہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب کر سکتا ہے ۔

اس کیلئے بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ میں موجود اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کی کوشش کی جائے گی لیکن ہم زندہ دل قوم ہیں، وزیر اعظم عمران خان تمام مسائل پر قابو پا لے گا ۔ کشمیریوں نے بھارت کے انتخابات کا بائیکاٹ کر کے پیغام دیا ہے کہ ہمیں صرف کشمیر چاہیے اور کچھ نہیں ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سی ای او ریلو ے آفتاب اکبر اور ڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کرکے اسٹیشن پر جاری تعمیرو مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…