پشاور (آن لائن)پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد وزیراعظم نے کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی اپنانے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے جیسے کئی وعدے کیے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کے یہ دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ایک بل منظور کیے جانے پر ایک کروڑ روپے کا خرچ آتا ہے۔ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے
صرف 31 دنوں کے سیشنز پر 13 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد رقم ْڑا دی گئی اور صرف ایک بل کی منظوری پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا خرچ آیا۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 7 ماہ میں 31 اجلاس ہوئے لیکن اراکین نے 47 دنوں کی مراعات حاصل کیں۔ 31 دنوں میں اسمبلی کے 6 سیشن ہوئے جس میں 14 بل پاس کئے گئے۔ ایک بل کی منظوری پر 99 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد کا خرچ آیا۔ مجموعی شاہ خرچیاں 13 کروڑ 93 لاکھ 26 ہزار تک جا پہنچی ہیں۔