ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان زیادہ سچا ہے یا شیخ رشید ؟وزیر ریلوے نے خود ہی بتا دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(اے این این ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی تجزیہ ہے 30 جون سے پہلے پہلے سارے چور اندر ہو جائیں گے۔حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ روپے کا پنجہ صاحب کے لیے منصوبہ ہے۔

اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کو 15 مارچ تک ختم کر دیا جائے گا، 15 تاریخ کو میں خود سردار مہمانوں کو خوش آمدید کہوں گا جب کہ اگلے سال تک یہ ایک تاریخی اسٹیشن ہوگا آج میں انتظامات دیکھنے آیا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی تجزیہ ہے 30 جون سے پہلے پہلے سارے چور اندر ہو جائیں گے، جنگ آگئی تھی اس لیے سارے چور تاخیر سے اندر جائیں گے، بظاہر تو(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے پیغام دیا کہ بات نہیں مانی تاہم اندر سے دونوں ملے ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ 15 تاریخ کو کمپنی کا نام بتاؤں گا جس نے آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کی وہی شہباز شریف کی بھی کر رہی ہے، میرے موکل بہت تیز ہیں سوچ رہا ہوں تعویزات کا کام کروں۔ انہوں نے کہا کہ 7،8 سال سے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے اور عمران خان مجھ سے زیادہ سچا ہے، آصف زرداری اچھے آدمی ہیں، پیسے دے دیں گے لیکن(ن) لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…