پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرے ہاتھ صاف ، بی آر ٹی منصوبے میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی،ثابت ہو جائے تو سزا بھگتنے کو تیار ہوں،پرویز خٹک ڈٹ گئے

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر پشاور بی آر ٹی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے اس کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرے اثاثے اور جائیدادیں سب کے سامنے ہیں۔

کوئی بھی انکوائری کمیٹی بناد ی جائے تو اکائونٹس ڈیٹیل دینے کو بھی تیار ہوں،سبھی جانتے ہیں میری بیرون ملک بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر اور بدعنوانوں کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ جب صوبے کا وزیراعلیٰ تھا تو اس وقت یہ منصوبہ شروع کیا ، اس منصوبے میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ ملک پاکستان کا وہ واحد منصوبہ ہے جس کے بارے میں دھڑلے سے کہا جا سکتا ہے کہ اس منصوبے میں کسی سرکاری افسر نے بھی رشوت نہیں لی۔میرے دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں کسی کو رشوت لینے یا ناجائز کام کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی تھی۔اس لیے یہ منصوبہ بالکل شفاف ہے۔چونکہ پشاور میں ٹریفک بڑھتی جا رہی ہے اس لیے یہ منصوبہ شہر کی ضرورت ہے اور یہ جلد مکمل ہو گامگر جو لوگ مجھ پر اس منصوبے کے حوالے سے کرپشن کا الزام لگاتے ہیں ان کا اپنا منہ کالا ہو گا اور انہیں شرمندگی کا سامنا بھی کرناپڑے گا کیونکہ میرے ہاتھ صاف ہیں اور میں نے اس پراجیکٹ میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…