جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل کی سماعت،نواز شریف کو بڑا ریلیف فراہم

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) العزیزیہ ریفرنس کیس پر سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران نوا زشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 23اپریل جبکہ آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ نوازشریف کے وکلا نے اپیل پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عامرفاروق نے برہمی کااظہار کیا اور کہا آپ آج بحث نہیں کرنا چاہتے؟ درخواست گزار کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت ملی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے باعث آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے ، لہذا سماعت ملتوی کی جائیے اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ وہ تو ٹھیک ہے لیکن آپ کو آج اپنی اپیل پربحث کرنا تھی؟نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی پیپر بک نہیں ملی کل  لے لیتے ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہیں کوئی لاجک والی بات کریں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ ہماری پیپر بک تیار نہیں۔ عدالت نے نواز شریف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

کمرہ عدالت میں راجہ ظفر الحق ، اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماء بھی موجود تھے۔یاد رہے احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزادی تھی۔25 فروری کو طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد ہونے پر نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں یکم مارچ کو چیلنج کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…