اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم آفس کے فلور پر آگ لگنے کی اطلاع پر بھی وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی، پہلے یہ کام کریں پھر میں نکلوں گا، کیا حکم دیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم آفس کے ایک فلور پر ایک حصے میں لگنے والی آگ پرقابو لیا گیا ، تمام ملازمین محفوظ رہے ۔ ذرائع کے مطابق پیر کو وزیر اعظم آفس کے ایک فلور پر ایک محدود حصے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا

تاہم وزیر اعظم آفس میں موجود آگ بجھانے کے آلات اور فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ رہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ لگی جس پر وزیراعظم آفس میں موجود آگ بجھانے کے آلات اور فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے قابو پا لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور سیکرٹریٹ کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے باعث باتھ روم سے دھواں ڈک کے ذریعے چھٹی منزل تک پہنچ گیا، دھوئیں کے باعث وزیراعظم سیکریٹریٹ کے چھٹے فلور پر بو پھیل گئی۔ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں وزیراعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ رہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت وزیراعظم عمران خان میٹنگ روم میں میٹنگ کررہے تھے، آگ کی اطلاع پر بھی وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی جس پر دوبارہ وزیراعظم کو اطلاع دی گئی کہ دھواں پھیل رہا ہے عمارت سے نکلنا ہوگا۔دوبارہ اطلاع پر وزیراعظم نے کہا کہ پہلے اسٹاف کوعمارت سے نکالیں پھر میں نکلوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…