لاہور(اے این این)آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ طلبی کا نوٹس 96 ایچ بلاک ماڈل ٹائون میں موصول کروا دیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو نیب کی جانب سے منگل کی صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا، نیب نے 3 دسمبر 2018 کو شہباز شریف کو بھیجوائے گئے سوالنامے کے جوابات بھی لانے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف سے نصرت شہباز
کے اکائونٹ میں منتقل ہونے والی رقم سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہو گی۔ نصرت شہباز کے اکائونٹ میں منتقل ہونیوالے 11 کروڑ 22 لاکھ 91 ہزار 307 روپے کے ذرائع بھی پوچھے گئے۔ادھر نیب نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ دیئے گئے سوالنامے سے متعلق جوابات جمع کروائیں۔ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔