’’دادا کیس کرے، پوتا تاریخیں بھگتائے ‘‘جیسا روایتی مقولہ غلط ثابت ہونے کے قریب ،عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آگیا

8  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی(سی پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آرہا ہے۔انھوں نے  ملک بھر کی 116 ماڈل عدالتوں کے پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کے توسط سے تمام ماڈل کورٹس کے ججز کے نام پیغام میں کہا کہ تمام ماڈل کورٹس کے ججز اس آمدہ انقلاب کے ہیرو ہیں، مجھے ان تمام

ماڈل کورٹ کے ججز پر فخر ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ان ماڈل کورٹس سے قتل اور منشیات جیسے سنگین مقدمات کے تیزی کے ساتھ فیصلے ہونا شروع ہوگئے ہیں اورآئندہ چند ماہ میں یہ دونوں سنگین مقدمات عدالتوں میں زیرو ہونے جارہے ہیں جوکہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا منفرد ریکارڈ ہوگا اور اس سے عدالتوں کے بارے میں دادا کیس کرے، پوتا تاریخیں بھگتائے جیسا روایتی مقولہ بھی غلط ثابت ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…