پشاور(سی پی پی)خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے وضاحت کی ہے کہ میں نے کفایت شعاری کی بات کی تھی، یہ نہیں کہا کہ ایک روٹی کھائیں یا پیٹ پر پتھر باندھ لیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو صاحب نے کہا تھا گھاس کھائیں گے ایٹم بم بنائیں گے، کیا قوم نے گھاس کھانا شروع کر دی تھی؟ انہوں نے کہا اس بیان کے بعد تو
میں مشہور ہوگیا ہوں۔مشتاق غنی نے کہا کہ حکومت کوئی غیر ضروری خرچہ نہیں کر رہی لہذا عوام بھی کفایت شعاری سے چلے۔ انہوں نے کہا میں ایک گاڑی لے کر جاتا ہوں تاکہ پیٹرول کی بچت ہو۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل مشتاق غنی نے کہا تھا کہ حکمت اور دانشمندی سے ہمیں چلنا پڑے گا، جبکہ عوام کو کچھ عرصے کیلئے دو روٹیوں کے بجائے ایک روٹی پر اکتفا کرنا پڑے گا۔