بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

2 سے 3 ماہ میں پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں ،کتنے ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں؟رانا مشہود کے دعوے نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ 12سے 14لوگ مکمل رابطے میں ہیں۔ دو سے تین ماہ میں پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں ،نیب قوانین کو تبدیل کرنے کی بجائے نیب کے ادارے کو ختم کر دینا چاہیے،پہلے عبد العلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا اب پرویز خٹک کی باری ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، احتساب ہونا چاہیے مگر اس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کی اور سزا کے طو رپر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے عبد العلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا اب پرویز خٹک کی باری ہے،بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ کو وزیر دفاع کا چارج دینے کیلئے کابینہ میں شامل کیا گیا۔انہوں نے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان آ پ بادشاہ نہیں ،اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ورنہ ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین ماہ میں پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں ، حکومت کے 12 سے 14 لوگ مکمل رابطے میں ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ حکومت کے پاس جون تک کا وقت ہے یہ اپنا جواز کھو چکے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف کبھی ڈیل نہیں کریں گے انکی ڈکشنری میں ڈیل کا لفظ نہیں ،حمزہ اور مریم قابل احترام ہیں تاہم نوازشریف اور شہباز شریف ہی پارٹی کی قیادت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے لوٹے ان کا احتساب کریں گے، علیمہ خان کے بعد روبینہ خان کی بھی اربوں کی جائیدادیں نکل آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…