اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جعلی اکائونٹس کیس میں نیا موڑ، سماعت کے دوران اچانک 2خواتین نے اٹھ کرایسا کیا کہہ دیا کہ کمرہ عدالت میں موجود ہر کوئی ہاتھ ملتا رہ گیا

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی اکاؤنٹس کیس میں دو ملزم خواتین نے گواہ بننے کی درخواست کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلی مرتبہ آج احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر کرن اور نورین نامی 2 ملزم خواتین نے گواہ بننے کی درخواست دائر کی۔ خواتین ملزمان نے کہا کہ ہمارا نام ملزمان میں ہے لیکن ہم گواہی دینے کو تیار ہیں اور ہم نے چیئرمین نیب کو بھی درخواست لکھی ہے۔جج ارشد ملک نے خواتین ملزمان سے سوال کیا،کیا آپ وعدہ معاف گواہ بنیں گی؟ جس پر دیگر ملزمان کے وکلا نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کی یہ کوئی اسٹیج نہیں ہے۔فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا خواتین کی درخواست پر آپ کیا کہتے ہیں؟جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں چیک کرنا ہوگا کہ کوئی درخواست نیب میں ہے یا نہیں۔عدالت نے دونوں خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو 16 اپریل تک کے لیے ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…