اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان ترقی اور امن کی راہ پر گامزن ، دہشت گردی میں واضح کمی،نیکٹا نے سال2018 کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ۔ دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر پنجاب اور اسلام آباد میں 50 فیصد ، سندھ 80 فیصد ، بلوچستان اور فاٹا 22 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کمی آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا حکام نے وزیراعظم عمران خان کو سال2018 کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی ہے جس کے مطابق ملک امن کی راہ پر گامزن اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میںآئی ہے تا ہم دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی کے باوجود بلوچستان تا حال سب سے زیادہ متاثر صوبہ رہا ہے سال 2018 میں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر 517 افراد جاں بحق ہوئے پنجاب میں 15 ، سندھ 10 ، گلگت بلتستان میں 5 جبکہ آزاد کشمیر کی نیکٹا رپورٹ کے مطابق خیبر پختو نخواہ میں 59 ، فاٹا میں 138 جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 288 افراد دہشت گردی کے واقعات کا شکار ہوئے رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں بلوچستان اور فاٹا میں 22 فیصد، پنجاب اور اسلام آباد 50فیصد ، آزاد کشمیر میں 67 فیصد جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان ترقی اور امن کی راہ پر گامزن ، دہشت گردی میں واضح کمی،نیکٹا نے سال2018 کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ۔ دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر پنجاب اور اسلام آباد میں 50 فیصد ، سندھ 80 فیصد ، بلوچستان اور فاٹا 22 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کمی آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا حکام نے وزیراعظم عمران خان کو سال2018 کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی ہے