بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ،حکومت کوبالآخر ہوش آہی گیا ، کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم،ساتھ ہی شاندار سہولت فراہم

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) اس معاملے کو دیکھ رہی ہے لیکن بحیثیت حکومتی نمائندے کہ عوام کو ریلیف پہنچانا میری ذمہ داری ہے اور میں ان کو جوابدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بذاتِ خود اس معاملے کا جائزہ

لے رہا ہوں۔ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اور بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔عامر کیانی کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی تھی لیکن دیکھا گیا کہ کچھ دوسری کمپنیوں نے خود سے قیمتوں میں اضافہ کیا۔میں انہیں نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ اس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ہم نے ایک آن لائن سہولت بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام قیمتوں کی تصدیق کرسکیں گے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…