موصول تحائف کس کس کو دئیے تھے؟گیلانی نے نام ظاہر کر دئیے ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

3  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سربراہ مملکت کی جانب سے موصول گفٹ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو دئیے تھے،مجھے کہا کہ ان گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکا ؤ نٹس سے ہو ئی،شاہ محمود قریشی نے صرف میرے بیٹوں کے بارے میں نہیں میرے بارے بھی بات کی اللہ انکو صبر دے ۔

مجھے سوالنامہ دیا گیا ہے جسکا جواب دون گا ،نیب نے دوبارہ جلدی بلایا مگر میں نے کہا کہ دو ہفتے کا ٹائم دیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جعلی اکا ؤ نٹس کیس میں بلایا گیا تھا، سربراہ مملکت کی جانب سے موصول گفٹ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو دیئے تھے، گفٹ آگے دینا میرا اختیا رتھا مجھے کہا کہ ان گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکاؤنٹس سے ہو ئی ۔ انہوں نے کہا میں نے جواب دیا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، اپنے اختیار کے مطابق کام کیا،شاہ محمود قریشی نے صرف میرے بیٹوں کے بارے میں نہیں میرے بارے بھی بات کی اللہ انکو صبر دے ۔ انہوں نے کہا تمام کیسز کا معاملہ کورٹ میں جا ئے گا وہاں فیصلہ ہونا ہے اگر عمران کے ہاتھ میں سب کچھ ہوتا تو آپ مجھ سے عمران خان کے اختیار بارے سوال نہ کر تے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہمیشہ جمہورت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ،نہ بھی نوٹس ملا تو بیل کروائے بغیر پیش ہو گیا۔ انہوں نے کہا بلاول نوجوان قیادت ہیں قوم کو ان سے امیدیں ہیں، زرداری صاحب سینئر قیادت ہیں وہ تجربہ کار ہیں،گورنمنٹ کتنی آزادی سے کام کر رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…