منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

شاہ محمود قریشی کے تحفظات نظر انداز، فواد چوہدری کھل کر سامنے آگئے ،جہانگیر ترین کو دوبارہ بھی کابینہ اجلاسوں میں بلانے کا اعلان‎

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا معاملہ لڑائی والی بات نہیں ، ایسا نہ پہلی بار ہوا ہے نہ آخری بار ہوا ہے، شاہ محمود قریشی کیلئے احترام ہے مگر جہانگیر ترین کیلئے احترام زیادہ ہے ،شاہ محمود قریشی نے کھلے عام جو بات کی وہ نہ کرتے تو بہتر ہوتا، جہانگیر ترین صرف ایک بار کابینہ کے اجلاس میں آئے،جہانگیر ترین کو دوبارہ بھی کابینہ

کے اجلاسوں میں بلائیں گے، جہانگیر ترین کے کابینہ میں بیٹھنے سے ن لیگ کو زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے،نواز شریف رونا پیٹنا چھوڑیں فیملی میٹنگ بلائیں پاکستان کے پیسے واپس کریں۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےجہانگیر ترین کے کابینہ اجلاس میں شرکت پر اعتراض کیا تھاجبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نے یہ واضح کیا ہے کہ کون وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریگا اور کون نہیں یہ فیصلہ کرنا میری صوابدید ہے ۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…