بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس!بڑے مگرمچھ شکنجے میں آگئے، جانتے ہیں کن کن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی ؟

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی) قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ جعلی اکائونٹس کیس میں پہلا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی جو اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف ہے۔نیب اعلامیے کے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

جس میں ایک ریفرنس مبینہ جعلی اکا ئو نٹس سے متعلق ہے۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔عبدالغنی مجید اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے ہیں جو ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ملزمان پر مبینہ جعلی اکائونٹس اور غیر قانونی طور پر 7 ایکڑ سرکاری اراضی کو ریگولرائز کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 1.422 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ افتخار رحیم خان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 466 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے سابق ڈائریکٹر اربن پلاننگ، سی ڈی اے غلام سندھو اور دیگر کے خلاف بھی کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیوژ میں شٹل بس سروس کے لیے 4.5 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 408.32 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)محمد حسین سید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فلاحی مقصد کے لیے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکریٹری اسپیشل انیشیٹو ڈیپارٹمنٹ سندھ اعجاز احمد خان اور دیگر کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو پانی سپلائی اسکیموں کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 29.25 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے علی گوہر ڈاہری اور دیگر کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا 74.85 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…