اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین تنازع ،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے، پوری پارٹی ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت پالیسی پر خود جہانگیر ترین کو اسائنمنٹ دی تھی، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تاہم جہانگیر ترین سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی۔اجلاس میں کون آئے گا اور کون نہیں، یہ فیصلہ کرنا بطور وزیراعظم میری صوابدید ہے۔ دونوں سینئر رہنما ہیں اور دونوں کی رائے کو اہم سمجھا جاتا ہے ۔