اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)30 لاکھ سے زائد غیرقانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں بیرون ممالک سے آنے والے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ڈیوٹی کے بغیر آنے والے اربوں روپے کے کروڑوں موبائل فونز بند کرنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی اے نے کی جبکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔
اتھارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اجلاس میں دو موبائل فون کمپنیوں کے سربراہوں جبکہ دو کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی پہلے مرحلے میں 30لاکھ سے زائد موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد دیگر غیر قانونی موبائل فونز کو بند کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلا موبائل فون اس ہفتے سے بند ہے جبکہ ٹیکس ادا کرنیوالے صارف کا موبائل 8گھنٹے میں بحال ہوگا ۔