جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں ،بلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور تمام صوبائی حکومتوں کو ماہ رمضان میں سیکیورٹی ، پرائس کنٹرول اور اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹلیجنس معلومات کی بنیاد پر ذخیرہ اندوروں اور بلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے ، ہر ضلع میں اہم مارکٹیوں کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے ،

تراویح کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔پیر کو وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ اور تمام صوبائی حکومتوں کو ماہ رمضان میں سیکیورٹی ، پرائس کنٹرول اور اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے لکھے جانیوالے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ رمضان میں سیکورٹی سمیت تمام امور کے سلسلے میں صوبوں کے درمیان کوارڈنیشن میٹنگز کو یقینی بنایا جائے ۔وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں نچلی سطح تک پرائس کنٹرول کمیٹیاں نوٹیفائی کی جائیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منڈیوں میں نیلامی اور قیمتوں کو ممکنہ حد تک کم رکھنے کیلئے افسران منڈیوں میں باقاعدہ موجودگی کو یقینی بنائیں جن اشیا کی قیمتیں بڑھنے کا احتمال ہے اس ضمن میں متبادل پلان تیار رکھا جائے۔ بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ انٹلیجنس معلومات کی بنیاد پر ذخیرہ اندوروں اور بلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے ، ہر ضلع میں اہم مارکٹیوں کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے ، لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی خدمات برؤے کار لانے اور متعلقہ قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کو مجسٹریٹ کے اختیار دیئے جائیں اور ضلعی سطح و افسران کو دیئے گئے ٹارگٹ اور اہداف کے حصول کو بنیاد بنا کر افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ۔بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر افسر کی جانب سے کی جانیوالی قانونی کارروائی اور جرمانہ کا جائزہ لیا جائے ،

اشیا کی قلت ، گراں فروشی وغیرہ کے سلسلے میں سٹیزن کمپلینٹ سیل پر فیڈ بیک کیلئے رضا کاروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ہدایت کی گئی ہے کہ سستے بازاروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے سلسلے میں خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں اور تراویح کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ پرائس اور لا اینڈ آرڈر کمیٹیوں کی باقاعدگی سے میٹنگز کو یقینی بنایا جائے ، صوبائی سطحی کے افسران ضلعوں میں سرپرائز وزٹ کریں ،صوبوں سے روزانہ کی بنیاد پر طے شدہ فارمیٹ پر رپورٹ حاصل کی جائے ۔سحری اور افطاری کے وقت بلا تعطل بجلی گیس اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو اس ضمن میں تمام متعلقین سے کوارڈنیشن میٹنگ کرکے انتظامات گائیڈلائن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…