فیس بک کی بڑی کارروائی، سینکڑوں اکاﺅنٹ بند کردیئے، متعدد اکاﺅنٹس کا تعلق بھارتی اپوزیشن جماعت سے نکلا،پاکستان کے حساس ادارے پر بھی سنگین الزامات عائد

1  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے پاکستان میں ایسے 103 پیجز کو ختم کر دیا ہے جو پاکستانی سیاست، سیاسی رہنماوں، بھارتی حکومت اور پاکستانی فوج کے بارے میں معلومات پھیلاتے تھے،

ناتھانیئل گلائیشر جو کہ فیس بک کے سکیورٹی کے سربراہ ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے ایسے 103 پیجز، گروپس اور اکاونٹس کو ختم کر دیا ہے جو ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو پاکستان سے چلایا جا رہا تھا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس ساری سرگرمی میں ملوث افراد نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان اکاونٹس کا تعلق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے تھا۔ واضح رہے کہ فیس بک نے پاکستان پر الزام لگا کر پیجز بند کر دیے ہیں لیکن دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسیزکا بلوچستان کے بارے میں پروپیگنڈہ مسلسل جاری ہے اور اس کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کبھی فیس بک نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے 687ایسے پیجز بھی بند کر دیے ہیں جن کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس سے تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک کی اس طرح کی کارروائی بھارتی انتخابات سے تقریباً دس دن قبل کرنا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے کیونکہ اپوزیشن جماعت کانگریس سے وابستہ پیجز کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر پیجز کو پاکستان سے منسوب کرتے ہوئے بند کرنے سے براہ راست بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…