منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

سیاسی معاملات پر صرف اور صرف وزیر اعظم کو جوابدہ،پاکستان کی خدمت کرنا میرا حق ہے، شاہ محمود سمیت کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا‘ جہانگیر ترین کا شدید ردعمل

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں ،پاکستان کی خدمت کرنا میرا حق ہے اور شاہ محمود قریشی سمیت کوئی بھی مجھ سے یہ حق چھین نہیں سکتا۔

شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر صرف وزیر اعظم عمران خان کو جوابدہ ہوں ۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں ۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاتھا کہ میں اپنی جماعت کے رہنما جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں کا معترف ہوں اور پارٹی کیلئے ان کی بے پناہ خدمات ہیں جن کا میں اعتراف کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ان سے کہوں گا کہ میرے بھائی جب آپ حکومتی اجلاس میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو پریس کانفرنس کا موقع ملتا ہے اور مسلم لیگ (ن) سوال اٹھاتی ہے کہ یہ توہینِ عدالت نہیں تو کیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ 62 (ون)(ایف) اگر نواز شریف پر لگ جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اب مسلم لیگ (ن) کے قائد پارٹی اور حکومتی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہیں، اگر یہی آرٹیکل ہم پر لگ جائے تو اس کا مطلب کچھ اور ہوجائے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ذہنی طور پر جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت کو قبول نہیں کر پارہا۔شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین سے درخواست ہے کہ وہ پسِ پردہ رہتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنمائی کریں۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…