جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیریوں پر زندگی کیسے تنگ کی جارہی ہے؟فرانسیسی صحافی نے دستاویزی فلم میں بھارتی مظالم آشکارکر دیئے

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر /اسلام آباد (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ایک بار پھر بے نقا ب ،جون 2018 میں یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے بعد فرنچ صحافی نے بھی دستاویزی فلم میں بھارتی مظالم آشکارکر دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بین الاقوامی صحافی کی دستاویزی فلم نشر ’’وار آن دا روف آف ورلڈ ‘‘صبح 4بجے نشرکی گئی۔

دستاویزی فلم فرانسیسی صحافی پاول کامیٹی نے 18 ماہ میں مکمل کی۔دستاویزی فلم کی تمام تر ریکارڈنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکیومینٹری میں بھارتی پیراملٹری فورسزکے کشمیریوں پرمظالم فلمائے گئے ہیں،فلم میں کشمیریوں پر پیلٹ گن اور دیگر انسانیت سوزحربوں کودکھایاگیا ۔فرانسیسی صحافی اور ٹیم نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا بھی دورہ کیا۔آزادکشمیر کے حالات بھی فرانسیسی ڈاکیومنٹری کا حصہ بنائے گئے ہیں،فرانسیسی صحافی آزادکشمیرمیں روزمرہ زندگی کے نارمل حالات دیکھ کرحیران ہوئے،دستاویزی فلم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اقوام عالم میں اجاگرکرناہے، فلم سازی کے دوران فرانسیسی صحافی کو بھارتی فورسز نے حراست میں بھی لیا،پاو ل کامیٹی اپنی ٹیم سمیت 3ہفتے تک بھارتی فورسزکی حراست میں رہے،گرفتاری کے بعدفرانسیسی صحافی کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا،فرانسیسی صحافی اور 8رکنی ٹیم کو بھارت میں بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔بھارتی وزیر دفاع نے فرانسیسی صحافی کی ڈاکیومنٹری کی درخواست کوبھی مسترد کیا،بین الاقوامی دبائوکے بعد بھارت نے مجبوراً فرانسیسی صحافی کو رہا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…