بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ریلوے کو غریب عوام کی سواری کا الاپ راگنے والے شیخ رشید نے اسی عوام سے یہ سستی سہولت چھیننے کی ٹھان لی ، کرایوں میں اتنا اضافہ کہ اب آپ بسوں میں ہی سفر کو ترجیح دینگے

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(صباح نیوز)ریلوے غریب کی سواری صرف نعرہ رہ گیا ، ریلوے نے خاموشی سے کرایوں میں اضافہ کردیا،کرایوں میں اضافہ سے ریل گاڑیوں کے کرایے پبلک ٹرانسپورٹ سے بڑھ گئے،تمام کلاس کے کرایوں میں فی ٹکٹ 40سے 60روپے تک اضافہ کیاگیاہے،تمام مسافرٹرینوں کے اکانومی کلاس کاکم ازکم کرایہ 70سے بڑھاکر100روپے کردیاگیا۔

اے سی سلیپر کا 280سے بڑھاکر300،اے سی پالرکا220 سے بڑھاکر250،اے سی بزنس کا 330سے 350،اے سی سٹینڈرکا 250بڑھاکر300،اور فرسٹ سلیپر کا210 سے بڑھاکر250روپے کم سے کم کرایہ کردیاگیاہے، اکانومی کلاس کے کرایوں میں فی ٹکٹ 40،اے سی سلیپر میں 60،اے سی پالر50،اے سی بزنس 40،اے سی سٹنڈر40،اور فرسٹ سلیپر میں40روپے کااضافہ کردیاگیاہے ۔ سرکاری دستاویز ا ت کے مطابق پاکستان ریلوے نے مختلف روٹس پر چلنے والی مسافرگاڑیوں کے کرایوں میں بے انتہا اضافے سے ریل گاڑی کاکرایہ پبلک ٹرانسپورٹ کے برابر اور کئی جگہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ ہوگیاہے ۔ نئے کرایہ نامہ کے مطابق تمام مسافر ٹرینیوں کے اکانومی کلاس کاکم ازکم کرایہ 70روپے سے بڑھاکر100 روپے کردیاگیاہے ۔بولان میل،ہزارہ ،خوشخال خان خٹک ،اکبر،فرید،مہرایکسپریس اورتھل ایکسپریس سمیت تمام مسافرریل گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیاگیاہے ان متزکرہ بلا مسافرٹرینوں میں اے سی سلیپرکا280سے بڑھاکر300،اے سی پالرکا220 سے بڑھاکر250،اے سی بزنس کا 330سے 350،اے سی سٹینڈرکا 250 بڑھاکر 300،اور فرسٹ سلیپر کا210 سے بڑھاکر250روپے کم سے کم کرایہ کردیاہے۔

جبکہ باقی کلومیٹرز کے حساب سے بھی اکانومی کلاس کے کرایوں میں فی ٹکٹ40روپے ،اے سی سلیپر میں 60روپے ،اے سی پالر50،اے سی بزنس میں40،اے سی سٹنڈر میں40 ،اور فرسٹ سلیپرمیں40روپے کااضافہ کردیا گیا ہے۔ سندھ ایکسپریس کے اے سی بزنس کا 370سے بڑھاکر 400روپے کم سے کم کرایہ کردیاگیا ۔

اے سی پالرکا220 سے بڑھاکر250،اے سی سٹینڈرکا 250 بڑھاکر 300 روپے کم سے کم کرایہ کردیاہے۔بہا و الدین زکریہ ایکسپریس کے اے سی بزنس کابڑھاکر 400روپے اوراے سی سٹینڈرکا300 سے بڑھاکر350 روپے کردیا گیا۔ خیبرمیل ،علامہ اقبال اور عوام ایکسپریس کے اے سی سلیپر کا بڑھاکر350،اے سی بزنس کابڑھاکر450روپے اوراے سی سٹینڈر کا بڑھا کر 350روپے کم سے کم کرایہ کردیاگیا۔اسی تناسب سے تیزگام ،سکھراورملت ایکسپریس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیاگیاہے ۔پاکستان ایکسپریس اور حال ہی میں چلائی جانے والے رحمان بابامسافر ٹرین کے کرایوں میں فی ٹکٹ 10روپے سے 40روپے تک اضافہ کیاگیاہے ۔قراقرم ایکسپریس اورگرین لائن کے اے سی بزنس کاکم ازکم کرایہ 630سے بڑھاکر700روپے اوراکانومی کا270روپے سے 300روپے کم سے کم کرایہ کردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…