جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی اور سینٹ کی امور دفاع کمیٹیوں کے اراکین 4اپریل کو جی ایچ کیو کیا کرنے جارہے ہیں؟سب منتظر

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی امجد خان کی سربراہی میں 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی ۔ قائمہ کمیٹی کی قیادت امجد علی خان کریں گے ۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں کمیٹی کے چیئرمین امجد علی خان اراکین اسمبلی کے وفد کی قیادت کریں گے، 21رکنی کمیٹی کے اراکین میں طاہر صادق، چوہدری فرخ الطاف، سید فیض الحسن، برجیس طاہر، اعجاز احمد شاہ، ریاض الحق، محمد خان ڈاہا، اورنگزیب کھچی، عالم داد لالیکا، ریاض حسین پیرزادہ، غوث بخش مہر، خورشید احمد جونیجو، آفتاب شعبان میرانی، عامر علی مگسی، جمیل احمد خان، سید امین الحق، صلاح الدین ایوبی، روبینہ عرفان اور رمیش کمار وانکوانی شامل ہیں۔ آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اعظم سواتی اراکین کی قیادت کریں گے، اس اجلاس میں جو اراکین شرکت کریں گے ان میں رحمن ملک، شیری رحمن، انوار الحق کاکڑ، چوہدری تنویز خان، خوش بخت شجاعت، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، کبیر احمد محمد شاہی، جاوید عباسی، طلحہ محمود، مشاہد حسین سید، مشتاق احمد اور سجاد حسین طوری شامل ہیں۔بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور جی ایچ کیو سمیت مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے جہاں وہ پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔یہ ایک ماہ کے عرصے میں آرمی چیف کی پارلیمنٹیرین کو دوسری بریفنگ ہو گی، اس سے قبل پارلیمنٹیرینز کو 27فروری کو پارلیمنٹ میں منعقدہ ان کیمرہ سیشن میں بریفنگ دی گئی تھی جہاں اسی دن پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مار گرائے تھے البتہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بریفنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی طلب کیا گیا ہے کیونکہ وہ دونوں قائمہ کمیٹیوں کے سابق رکن رہ چکے ہیں۔اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر پہنچ جائیں اور جو لوگ براہ راست جی ایچ کیو پہنچنا چاہتے ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس سے قبل اپنی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…