لاہور( این این آئی )عالمی بون چیلنج کے تحت پاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کے ساتھ پہلا ملک ہے جس نے 34کروڑ80لاکھ ایکڑرقبے پرجنگلات کی بحالی کاعزم ظاہرکیاہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کی جانب سے منعقد کئے گئے اعلی سطح کے اجلاس میں بلین ٹری سونامی کے اپنے منصوبے
کو ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑی کوششوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ اب یہ منصوبہ ملک بھر میں 10ارب درختوں کی سونامی مہم میں تبدیل ہو چکا ہے۔فطرت کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی یونین نے عالمی بون چیلنج میں پاکستان کی کامیابیوں اور 10ارب درختوں کی سونامی مہم کے ذریعے جنگلات کی بحالی کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔