اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے یہ کام کردیں،زرداری اور نوازشریف چاہے اکٹھے ہوجائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے،عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

گھوٹکی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نوازشریف چاہئے اکٹھے ہوجائیں پھر بھی انہیں نہیں چھوڑیں گے تاہم ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ قوم کا پیسہ واپس لوٹا دیں ہم انہیں چھوڑ دیں گے،18ویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، اخراجات کے بعد وفاق 700 ارب روپے خسارے میں چلا جاتا ہے اور کرپشن کا پیسا جعلی اکاؤنٹس میں جاتا ہے، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرکے پیسا بیرون ملک بھجوایا جاتا ہے،

سندھ کی سیاسی خاتون کے دبئی میں 5گھرنکلے ہیں لیکن آج ڈرامہ ہورہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ سندھ میں تبدیلی لانی ہے، یہاں آتا رہوں گا، نئے پاکستان میں نکلنے والے ذخائر پسماندہ علاقوں کو فائدہ پہنچائیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے مل کر پورے سندھ کا پلان بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا کہ پہلے شریف برادران اور زرداری ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے تھے آج اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے، آپ کے پاس صرف ایک راستہ ہے بس عوام کا پیسہ واپس کریں۔ اب میں پورا زور سندھ اور بلوچستان پرلگاں گا یہاں دونوں علاقوں میں غربت بہت زیادہ ہے، حکومت تو ہم ان صوبوں کے بغیر بھی بنا سکتے ہیں لیکن میں یہاں غربت مٹانا چاہتا ہوں، ہم پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے جہاد شروع کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو ملک کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ ہونا چاہیے لیکن کرپشن کی وجہ سے یہاں سب سے زیادہ غربت ہے، سندھ کی 70 فیصد گیس گھوٹکی سے نکلتی ہے، کرپشن سے وسائل پر قبضہ کیا جاتا ہے، جو پیسہ عوام پر لگنا ہوتا ہے وہ منی لانڈرنگ سے باہر چلا جاتا ہے۔کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جارہا ہے تو جمہوریت خطرے میں آگئی، چوری بچانے کیلئے ٹرین مارچ آگئی، جب آپ ملک کی بجائے چوری بچانے کیلئے ٹرین مارچ کرتے ہیں 2 ہزار فی کس ادا کرنے پڑتے ہیں،ٹرین مارچ سے ہٹ کر کنٹینر ہمارا تیارہے، ادھر آکر دھرنادیں گے،

کئی ماہ تک جمہوریت اور شفاف الیکشن کیلئے ہم نے دھرنا دیا تھا، سیاست سے پہلے سندھ میں شکار کیلئے آتا تھا، اب شکار تبدیل ہوگیاہے۔انہوں نے کہا پنجاب میں پاناماپربہت بڑی جنگ چل رہی تھی، پاناماکے ڈاکوؤں، مافیاز کے خلاف جنگ چل رہی تھی،اب پورا زور لگاؤں گا اندرون سندھ میں، سندھ میں ووٹ یا الیکشن جیتنے کیلئے نہیں آؤں گا، الیکشن توہم کے پی سے بھی جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام میں خوف ہے، ہم یہ خوف ختم کریں گے میں یہاں مسلسل آؤں گا، ہم اندورن سندھ سے غربت ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل گورنر ہیں، چاہتا تھا وہ تبدیلی آئی ہے ترانا گائیں، پیغام دینے کیلئے سندھ آیاہوں، مہاتیر محمد میری دعوت پر پاکستان آئے،، کرپٹ حکومتوں نے ملائیشیاکو بھی مقروض کر دیا تھا۔مہاتیر محمد نے جمہوریت میں اپنی قوم کو خوشحال کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قومیں غریب نہیں ہوتیں، کرپشن غریب و مقروض کردیتی ہے، جب بڑا ہورہا تھا تو پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، آج پاکستان تاریخی قرضے میں گھرا ہوا ہے، بچہ بچہ قرض دار ہے، قسطوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ6ارب روپے تو سوددینا پڑرہا ہے، ساڑھے4ہزارارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع ہوتے ہیں، 2 ہزارارب روپے قرضوں کی قسطیں اداکرنے میں چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا 17 سو ارب روپے صرف ڈیفنس کیلئے فراہم کرناپڑتاہے، کرپشن میں تھوڑے سے لوگ تمام وسائل پرقبضہ کرلیتے ہیں، کرپشن کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک چلاجاتاہے، ڈرائیور کے پاس5بے نامی اکاؤنٹس ملے۔عمران خان نے کہا سندھ کو پیچھے جاتے دیکھا ہے، یہاں غربت بڑھتے دیکھی ہے، سندھ کے انفرا اسٹرکچر کو نیچے جاتا دیکھا،

ہم سب کوپتہ ہے سندھ کے لوگوں کا پیسہ کدھرگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کا بہترین پروگرام ہے، چین میں غربت کی کمی سے متعلق سیکھاہے، ہیلتھ کارڈ سے ایک خاندان کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک سہولت میسر ہے، غریب خواتین اور اضلاع میں جانا ہے، وہاں بغیر سود قرضے دینے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں جھوٹی ایف آئی آر کیلئے پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے، پولیس کے ذریعے مخالفین پر ظلم کیاجاتاہے، اتناخوف زدہ کر دیا جاتا ہے لوگ کسی اور کو ووٹ دینے سے ڈرتے ہیں، خوف ایڈمنسٹریشن کے ذریعے لوگوں کوغلام بنایا جاتا ہے، غریب کسان کا پانی روک کر اس کی زندگی تباہ کردی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…