نیویارک(اے این این)امریکا ایک بار پھر مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے سرگرم، سلامتی کونسل میں ناکامی کے بعد مولانا مسعود اظہر پر پابندی کے لئے ذیلی کمیٹی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات سے قبل امریکا نے مودی کو مولانا مسعود اظہر پر پابندی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سلامتی کونسل
میں ناکامی پر ذیلی کمیٹی کے پلیٹ فارم کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکا نے فرانس اور جرمنی سے مل کر مسعود اظہر کے خلاف ایک اور قرارداد تیار کرلی ہے۔سلامتی کونسل کے اراکین سیاسی مفادات پر قرارداد کی حمایت سے گریزاں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل ذیلی کمیٹی کے فیصلے کے خلاف امریکی قرارداد سے غلط مثال قائم ہوگی۔