اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات سے انکار کردیا گیاجس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس بات کا یقین تھا کہ وہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے انتخابی اور سیاسی فائدہ حاصل کر لے گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی سکھوں نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی
کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد بھارت نے کرتار پور کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ نہ صرف مذاکرات بلکہ راہداری کی تعمیرسے بھی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔ بھارت نے پاکستان کیساتھ کرتارپور راہداری مذاکرات کا انتظار کئے بغیر مذاکرات سے صرف 3 روز قبل ہی اپنی شرائط پیش کر دیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی رویے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔