اسلام آباد(اے این این ) بھارت نے کرتار پورراہداری پر 2اپریل کو مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے ملک کے سکھوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے لگا، پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کی بات کا وعدہ تو نبھادیا لیکن بھارت اب پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہا ہے اور کرتارپور راہداری پر بلیک میلنگ شروع کردی ۔ بھارت نے 2 اپریل کو
طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے جب کہ پاکستان کا جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی میڈیا کو 2 اپریل کے مذاکرات کی کوریج کی اجازت دے دی ہے ۔ حالانکہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپرہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکارکردیا تھا۔