اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کر دی۔جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ادارے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنا چاہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں۔سپریم کورٹ نے پی کے ایل آئی کے معاملات چلانے سے متعلق 13ستمبر 2018 ء
کو قائم کی گئی کمیٹی ختم کر دی اور پی کے ایل آئی ایکٹ کے تحت معاملات چلانے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق عدالت کو بتایا گیا ہے کہ پی کے ایل آئی سے متعلق اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی، پی کے ایل آئی سے متعلق اینٹی کرپشن کی رپورٹ پر فریقین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے پی کے ایل آئی سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فورم پی کے ایل آئی سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی کرے۔