دشمن کے 71 جنگی جہاز تباہ کرنیوالے جدید’’ راڈار اور اولیکن گنز‘‘ سے لیس دستے کی پریڈ میں شرکت حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئی بابر،غوری ، شاہین میزائل بھی دشمن پر دھاک بٹھانے کیلئے پیش

23  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افوا ج کی پریڈ میں دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے نے بھی پریڈ گرائونڈ میں مارچ میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے نے بھی پریڈ گرائونڈ میں مارچ میں حصہ لیا۔کور آف انجینئرز کے دستے میں دورانِ جنگ اپنی سپاہ کے لیے خود کار پل اور خود کار ٹریک بھی پیش کیے گئے۔کور آف سگنلز کے مختلف راڈار سسٹمز کے بعد براق اور شاہ پر ڈرونز سے لیس دستے نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، مہمان خصوصی ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اور دیگر مہمانوں کو سلامی دی۔70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا نصر میزائل سسٹم اور 450کلو میٹر تک بابر کروز میزائل بھی یوم پاکستان پریڈ کی زینت بنا۔ایٹمی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا میزائل سسٹم بابر اور 13سو کلو میٹر تک نشانہ بنانے والا غوری اور شاہین تھری بھی دشمن پر دھاک بٹھانے کے لیے پریڈ گرائونڈ میں پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…