اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی جہازوں کی موٹر وے پرکامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹس نے کمال بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں میں موٹر وے پر لینڈنگ کے بعد
ایندھن بھرا گیا جبکہ اسی دوران انہیں ہتھیاروں کے ساتھ لیس کرنے کی کامیاب مشق بھی کی گئی ۔اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور ملٹری کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج مسلسل چوکس ہیں ۔