ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ترکی اور چین کا اپنے جنگی جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوست ملک ترکی اور چین نے اپنے جنگی جہازپاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔مذکورہ جنگی طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے، جبکہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک چین اور سعودی عرب نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن عوف ، بحرین کی فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، جبکہ آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز بھی شریک ہوں گے جو فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں یوم پاکستان کی تقریبات کے باعث ہیوی ٹریفک کی انٹری ، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے لے کر دن دو بجے تک بند ہوگی۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک روات کراس سے راولپنڈی صدر سے ہوتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جاسکے گی۔ایئرپورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے، کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، ترامڑی چوک، پاک روڈ، راول ڈیم چوک سے ہوتے ہوئے بذریعہ مری روڈ اسلام آباد کے سیکٹرزاور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی اور راول روڈ سے ہوتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی۔ موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ، بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے۔فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ ایکسپریس وے کھنہ پل، فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ اور مری روڈ راول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک کے لیے مقررہ تاریخوں 19، 21 اور 23 مارچ کو صبح پانچ بجے تا دو بجے دن تک بند رہے گی۔ ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے اجازت نامے ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…