جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں، 42 فیصدمسلمانوں کو انکے پڑوسی قبول نہیں کرتے،جنرل زبیر نے ہندوستان کا چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی جب کہ نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔کراچی یونیورسٹی میں پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا

کہ مارچ کے مہینے میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان بنانا ہے، پاکستانی قوم دنیا کی منفرد قوم ہے، ہم 70 سال پہلے قوم بنے ہیں، ہماری تہذیب ہزاروں سال قدیم ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا مسلمان اقلیت نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان ہمیشہ مسلمان ملک رہے گا اور یہ ملک سب کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں، 42 فیصد مسلمانوں کو ان کے پڑوسی قبول نہیں کرتے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ہمارے اوپر سچ اور جھوٹ کی یلغار ہے، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کے زریعے سے جھوٹ بھی سچ کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے، نوجوانوں کو گمراہ کردیا گیا ہے تاہم نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ 66 فیصد پاکستانی 30 برس سے کم عمر کے ہیں، پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کا جھنڈا پاکستان کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، پاکستانی یوتھ کے پاس تمام وسائل موجود ہے، پاکستانی انتہائی با صلاحیت قوم ہے جب کہ نوجوانوں کے اندر، سیاسی، ثقافتی شعور موجود ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں، مسلم دنیا میں پاکستان سب سے بڑی سائنسی قوت ہے، قومیں غلطیاں کرتی ہیں اور پھر ان سے سیکھتی ہیں، پاکستانی قوم کے پاس صلاحیت کی چنگاری ہے جس سے روشنی ہوتی ہے، پاکستانی دنیا میں جہاں جہاں موجود ہیں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…