منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

50 لاکھ گھروں کا پراجیکٹ ، صحافیوں کیلئے بھی شاندار اعلان کردیا گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس” میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر صدرپریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، خزانچی سالک نواز، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد شاہد چوہدری، رانا طاہر، حسن تیمور جکھڑ قاسم رضا، سابق سیکرٹری افضال طالب اور دیگر سینئر صحافی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ لاہور میں برکی روڈ،رائے ونڈ روڈ ،ملتان روڈ ،ڈیفنس اور کاہنہ روڈ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تین اور پانچ مرلے کے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر اگلے ماہ اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں لاہور پریس کلب کے ممبران کا دو فیصد کوٹہ مختص ہوگا جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت تعمیر ہونیوالے مکانوں میں متعلقہ پریس کلب کے ارکان کا بھی ایک فیصد کوٹہ ہوگا ۔میاں محمود الرشید نے یہ اعلان بھی کیا کہ لاہور پریس کلب کے ارکان کو گھر کی تعمیر ،مرمت اور نئے کمرے کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس کا قرض حسنہ بھی ملے گا اس سلسلے میں پریس کلب فہرست فراہم کرے گا ۔ صدر ارشد انصاری نے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کو کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میاں محمود الرشید حکومت کی پالیسی کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پر دن رات محنت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جیسے ملک جنگی حالات میں ہے اس طرح کے ماحول میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم جیسے منصو بے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے اس موقعے پر مزید کہاکہ مسلم لیگ نون کی سابق حکومت آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ڈھونڈرا تو بہت پیٹتی رہی ہے۔

لیکن حقیقت میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران لاہور میں صرف 2 ہزار،فیصل آباد میں250 اور ساہیوال میں صرف 150گھر تعمیر ہو سکے اور ان میں بھی شہباز شریف کی جلد بازی کے باعث کئی مسائل سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں 25 لاکھ گھر تعمیر ہونا ہیں جن میں پنجاب کے صحافیوں کو 25 ہزار گھر ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2019ء تک صوبے میں 3 لاکھ گھر وں کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔

جن میں سے ایل ڈی اے 1 لاکھ گھر تعمیر کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیموں میں پاک فوج اور پولیس کے شہداء کا بھی کوٹہ رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ورثے میں جو مشکلات ملیں ان کے باعث مہنگائی اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا لیکن اب ان مشکلات سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ترقی اور عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گی۔میٹ دی پریس پروگرام کے اختتام پر سیکرٹری پریس کلب زاہد عابدنے صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید کا شکریہ ادا کیا اس موقعے پر معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے گلدستہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…