جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جارحیت نہیں چاہتے ، دشمن نے پہل کی تو بھر پور جواب دینگے، نیول چیف نے بھارت کو خبردار کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ہم جارحیت نہیں چاہتے لیکن اگر دشمن نے پہل کی تو بھر پور جواب دیں گے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا، نیول چیف نے شمالی بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو

پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ نیول چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے موجودہ صورت حال میں افسران اور جوانوں کو ہمہ وقت انتہائی مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…