اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

’’بھارت نے جس جگہ مدرسے پر حملے کا دعویٰ کیا وہ عمارت اب بھی موجود‘‘ برطانوی خبر ایجنسی نے بالاکوٹ ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا،سیٹلائٹ تصویرجاری

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رطانیہ(آن لائن)برطانوی خبر ایجنسی نے بالاکوٹ ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سرکار کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس ٹو کا دعویٰ عالمی سطح پر مودی سرکار کی نہ صرف جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے بلکہ اس سے مودی سرکار کی عالمی سطح پر تذلیل کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے جس جگہ مدرسے پر حملے کا دعویٰ کیا وہ عمارت اب بھی موجود ہے۔خبر ایجنسی نے سیٹلائٹ تصویر کی مدد سے سارے ڈرامے سے پردہ ہٹا دیا۔اس سے قبل بالاکوٹ میں 300 سے زائددہشتگردوں کی ہلاکتوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بھارتی دعوے پرامریکہ نے بھی جھوٹ کی مہر ثبت کی تھی۔امریکی تھنک ٹینک نے بھارت سیٹلائٹ ویڈیو کی مدد سے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا۔ بھارتی حکومت نے سپائس 2000 بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔لیکن امریکی تھنک ٹینک اور محقق مائیکل شیلڈن نے بھارتی دعوے کی دھجیاں اڑا دیں۔ مائیکل شیلڈن نے کہا کہ بھارت نے سپائس 2000 بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن سپائس 2000 میں ایک ہزار کلو بارودی مواد ہوتا ہے۔ سپائس بم سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے۔ لیکن سیٹلائٹ میں ایسی کسی تباہی کے آثار نہیں ملے۔ سیٹلائٹ میں کسی تربیتی مرکز کو اڑانے کے شواہد بھی نہیں ملے۔گرائے گئے پے لوڈ سے صنوبر کے چند درخت ہی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصاویر بھی شئیر کرتے ہیں۔ انہوں نے 25 اور 27 فروری کی سیٹلائٹ کی تصاویر بھی شئیر کیں اور کہاکہ ان سیٹلائٹس تصویر سے دیکھا جا سکتا ہے کہ کہیں بھی تباہی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ اگر بھارت نے یہ بم گرایا تھا تو تباہی ہونی چاہئیے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…