ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پر حملے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد اسرائیل پر خوف طاری؟ جانتے ہیں یہودی ریاست میں ہنگامی بنیادوں پرکیا چیزنصب کردی گئی

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آن لائن)پاکستان پر حملے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد اسرائیل پر خوف طاری؟ امریکا اور دنیا کے سب سے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی اسرائیل میں ہنگامی بنیادوں پر تنصیب کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق

یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے اعلان کیاہے کہ امریکی فوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹم تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ اقدام کا مقصد اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے حوالے سے امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لیے درکار ہوا۔یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔اب اچانک اسرائیل میں اس دفاعی سسٹم کی تنصیب پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صرف ایک روز قبل انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل بھارت کے ساتھ ملک کر پاکستان پر فضائی اور میزائل حملہ کرنے والا تھا۔ تاہم پاکستان کی بروقت سفارت کاری سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اب کہیں ایسا تو نہیں کہ اسرائیل نے پاکستان کے خوف سے ہنگامی بنیادوں پر امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب کروائی ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…