پاکستانیوں کیلئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر، چینی کمپنی نے حیران کن اعلان کردیا،عمران خان کا بھرپورخیر مقدم

6  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)چینی کمپنی کا پاکستان میں ہیوی مشینری پلانٹ لگانے کا فیصلہ ۔چینی کمپنی کا بلند عمارتوں اور ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر میں وسیع تجربہ ہے۔چینی کمپنی حکومت کے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں آسانی اور مراعات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ملک میں سرمایہ کاری کے لیے پر اعتماد ماحول فراہم کر رہے ہیں۔واضح رہے موجودہ حکومت کے پراجیکٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کر کے بے گھر افراد کو رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے لیکن نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے امیدوار اس کشمکش میں تھے کہ آخر اس اسکیم کے تحت بننے والے گھروں کی ماہانہ قسط کیا ہو گی۔ تاہم اب اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور حکومت میں معاملات طے پاگئے۔ جس کے تحت شہریوں کو 8 سے 10 ہزار روپے ماہانہ قسط دینا ہوگی۔ صوبے میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پھاٹا بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ہائوسنگ حسن اقبال سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے مزید فیزز کے لیے فنانشنل ماڈل پر بات چیت ہوئی۔ وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید نے بورڈ ممبران کو آگاہ کیا کہ منصوبے کے لیے اسٹیٹ بنک اور حکومت میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ اب درخواست گزار آٹھ سے دس ہزار ماہانہ قسط پر گھر حاصل کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…