ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی دھمکیوں اور جارحیت کے باوجود پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ بات چیت کیلئے پاکستانی وفد کب بھارت روانہ ہوگا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) بھارتی دھمکیوں اور جارحیت کے باوجود پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ ،کرتارپور راہداری منصوبے پربات چیت کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو بھارت روانہ ہوگا، جس کے دو ہفتے بعد بھارتی وفد 28مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، دوسری جانب پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس نئی دہلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاک بھارت کشیدگی کے باعث مشاورت کیلئے کئی روز سے اسلام آباد میں موجود تھے ،۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل

نے منگل کو بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ مدعو کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا کہ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل خان کل دہلی روانہ ہورہے ہیں سہیل محمود پاک بھارت کشیدگی کے باعث مشاورت کیلئے اسلام آباد میں بلالیا گیا تھا ، جبکہ کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو دہلی روانہ ہوگا ،ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے ملٹری اپریشن کی سطح پر مسلسل ہفتہ وار بات چیت جاری رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…