ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی فوج میں سکھ افسراور جوان پاکستان کیخلاف جنگی احکامات نہ مانیں‘ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے کھلے خط میں مودی کو آئینہ دکھا دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے بھارتی فوج میں شامل سکھ افسران اور جوانوں کو پاکستان کیخلاف جنگ کے احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کر دی ہے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سربراہ رجیت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور اپوزیشن لیڈرز کو لکھے گئے

کھلے خط میں مودی سرکار کی نفرت آمیز متعصبانہ پالیسیوں کو نہ صرف بھارت بلکہ خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔خط میں رجیت سنگھ کا پاک بھارت کشیدگی کی وجہ بھارتی جنونیت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی موجودہ صورتحال میں ہندو انتہا پسندوں کا ہاتھ ہے، اس لیے سکھ سپاہی پاکستان پر حملے کے بھارتی فوج کا حکم ماننے سے انکار کردیں اور کسی ایسے کھیل کا حصہ نہ بنیں جس میں الیکشن کے لیے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہو۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد مسئلہ کشمیر پر انتخابات میں کامیابی کے لیے ہندو جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے اور ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دی جا رہی ہے، سیکولر بھارت کو صرف ہندوؤں کا ملک بنایا جا رہا ہے،سکھ ورلڈ پارلیمنٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کے منفی اقدامات سے بھارت کا اقلیتوں کیخلاف مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے‘ بھارت جہاں اقلیت محفوظ نہیں رہے، اب سیکولر ملک کہلانے کے لائق نہیں رہا ہے،سیکولر بھارت کو صرف ہندؤں کا ملک بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کے منفی اقدامات سے بھارت کا اقلیتوں کیخلاف مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ‘ بھارت جہاں اقلیت محفوظ نہیں رہے، اب سیکولر ملک کہلانے کے لائق نہیں رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…