اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے اس بات کا اشارہ دیا ہےکہ او آئی سی ایک روز بھارت کو اپنی صفوں میں قبول کرلے گی۔ ہم بوجوہ وہاں نہیں ہوں گے۔ اسلامی وزراء خارجہ کونسل کے 46ویں اجلاس کے اختتام پر یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبداللہ نے کہا کہ او آئی سی نے بھارت کو نہایت واضح اور مثبت پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم بھارت سے تعلقات کو
قدر کی نظر سے دیکھتی اور انہیں مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس میں بھارت کی شرکت کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس موقع پر خطاب کو سراہا لیکن ایک بھارتی صحافی کی جانب سے کشمیر پر قرارداد کے بارے میں شکایت اور سوال پر انہوں نے اس کا دفاع کیا۔ منظور کردہ قرارداد میں رکن ممالک نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔