اسلام آباد ( آن لائن ) 27 فروری کو بھارت اور اسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن پاکستان کی انٹیلی جنس کو اس حملے کی تیاری کا علم ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اور بھارت کی اس کوشش میں اس کے ساتھ اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل تھا۔
پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کی وجہ سے ہی ائیراسپیس بند کر دی تھی۔ بھارت نے راجھستان سے پاکستان پر خطرناک حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کا علم ہوا تو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائیگا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔جبکہ بھارت کیدوممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پرناکام بنائیگئے۔ذرائع نے بتایاکہ بالاکوٹ میں بھارتی دراندای کے بعد پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اگلے روز دوبارہ دراندازی کی صورت میں بھارت کو واضح اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاکستان نیبھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے اور بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا اور ان کے اس اعلان کو عالمی سطح پر خوب سراہا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی کوشش ہے کہ پاکستان اسرائیل سے بات کرے ، اسرائیل کا مقصد پاکستان میں ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانا تھا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو دیکھتے ہوئے کسی صورت اسرائیل سے بات نہیں کی جا سکتی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کا جو ڈوزئیر پاکستان کو دیا اس میں کوئی قابل عمل شواہد نہیں ہیں۔اس حوالے مزید اطلاعات بھی موصول ہوئیں جن کے مطابق بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
بھارت کوپیغام دیا گیا کہ پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔پاکستان کو بھارت کے میزائل حملے کی تیاری کی انٹیلی جنس اطلاع بھی مل گئی تھی۔دشمن بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ممکنہ ٹارگٹ سے متعلق دوست ممالک سے معلومات شیئر کی جا چکی ہیں۔ پاکستان نے دوست ملکوں اور عالمی طاقتوں کو بتایا ہے کہ بھارت سے امن چاہتے ہیں۔