اسلام آباد(آن لائن) ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت و دفاع کا فریضہ احسن انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پرفخر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پیر کے روز فاورڈ آپریٹنگ بیسز پاکستان کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہوا بازوں ، ایئر ڈیفنس ، انجینئرنگ اور سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ مجاہد انور نے دشمن کیخلاف حالیہ فضائی کامیابی پر پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ
مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے ملکی سالمیت و دفاع کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے پر ہر پاکستانی کو ناز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدائے ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیںکہ اللہ نے ہمیں طاقت دی ہماری اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے ہمت اور طاقت عطا کرے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی مشکل وقت ختم نہیں ہوا دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ۔