منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس کتنے دن کا اسلحہ ہے؟ امریکی اخبارنے بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول دی

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو فراہم کرنے کیلئے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی پسپائی کو شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی اہلیت تشویشناک حد تک متاثر ہے۔

اخبار نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد جنگی ساز و سامان اتنا قدیم ہے کہ اْسے باضابطہ طور پر ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود میں دونوں فوجوں کے طیاروں کی Dogfight (طیاروں کا فضا میں لڑنا) بھارت کی عسکری صلاحیت اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی سے بھارتی فضائیہ کے سوویت دور کا MiG21 مار گرایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کو لاحق چیلنجز کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، گزشتہ 5 دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی فضائی جھڑپ تھی جو بھارتی فورسز کا امتحان تھا اور بھارت کو ایک ایسی فوج کے مقابلے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جو سائز میں آدھی اور جس کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے ایک چوتھائی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے 45 بلین ڈالر ملٹری بجٹ میں سے صرف 14 بلین ڈالر جدید ہارڈوئیر خریدنے پر خرچ کیا جاسکتا ہے جب کہ باقی تنخواہوں سمیت اخراجات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹری کمیٹی دفاع کے رکن گورو گوگوائی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جدید اسلحے کی فراہمی کے بغیر ہی اکیسویں صدی کے ملٹری آپریشنز کرنے پر مجبور ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…