پاکستان کی قید سے رہا بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب دوبارہ جہاز اڑاسکےگا یا نہیں ؟انڈین ائیر چیف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

4  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ائیر چیف بی ایس بھنوا نے کہاکہ ابھی نندن ابھی فٹ نہیں ہے ، ان کی دوبارہ پرواز میڈیکل سے مشروط ہے ۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف نے کہا رافیل جہاز ستمبر میں ایئرفورس کا حصہ بن جائیں گے ، ہمارا فرض ہدف کو نشانہ بناناتھا اور ہم نے بنایا، اگر نہیں بنایا تو پاکستان نے جوابی کارروائی کیوں کی ؟ ہم یہ گنتی نہیں کرسکتے کہ کتنے لوگ مرے ہیں؟

اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہاں کتنے لوگ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی نندن کی واپسی پر خوش ہیں۔میں سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا، پاکستانی طیارے کے مقابلے کے لیے مگ 21 بھیجے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پہلے سے منصوبے کے تحت آپریشنز میں آپ طیارے کے استعمال کی بھی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن جب ایسی صورتحال ہوتو آپ اپنے پاس موجود ہر جہاز کو استعمال کرلیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…