میں امن کے نوبیل انعام کے لائق نہیں بلکہ یہ انعام اس شخص  کو ملنا چاہئے جو۔۔۔عمران خان نے اپنی خواہش ظاہر کردی

4  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے نوبیل انعام کے لائق نہیں تاہم جو مسئلہ کشمیر کو حل کریگا وہ نوبیل انعام کا حقدار ہوگا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امن کے نوبیل انعام کے لائق نہیں، نوبیل انعام کا حقدار وہ ہوگا جو مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرے گا۔

نوبیل انعام کا حقدار وہ شخص ہوگا جو خطے کے امن و ترقی کی راہیں ہموار کرے گا۔ یاد رہے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔قرارداد میں مزید کہا گیا بھارت کے جنگجو یانہ رویے سے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا، عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔ علا وہ ازیں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے جس کے لیے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ NobelPeacePrizeForImranKhan# ٹرینڈ کر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…